Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

سندھ میں ماری غازیج سے تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

کراچی:

سندھ کے علاقے ماری غازیج سے تیل و گیس کے نئے ذخائر کامیابی سے دریافت کر لیے گئے۔

لسٹڈ کمپنی ماری انرجیز لمیٹڈ نے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کی انتظامیہ کو اس کامیابی کے بارے میں بذریعہ خط آگاہ کر دیا ہے۔

خط کے مطابق سندھ کے علاقے ماری غازیج سے تیل و گیس کے نئے ذخائر کامیابی سے دریافت ہوئے ہیں۔ غازیج سی ایف بی ون کنوئیں میں کھدائی کا عمل 12ستمبر کو شروع کیا گیا تھا۔ کنوئیں کی 1,195 میٹر گہری کھدائی سے زمین کی سُل پرت تک پہنچا گیا۔

کمپنی خط کے مطابق کنوئیں سے یومیہ 305 بیرل خام تیل اور 3 ملین مکعب فٹ گیس کے یومیہ کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

خط کے مطابق کنوئیں کا ویل ہیڈ فلو پریشر 225 پاؤنڈ فی مربع انچ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ غازیج سی ایف بی ون کنوئیں میں 100 فیصد ملکیت کی حامل ماری انرجیز لمیٹڈ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں