حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربااضافے کا اعلان کر دیا

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربااضافے کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 19.95 روپے اضافے کا اعلان کر دیا ہے ، یہ فوری نافذ العمل ہوں گی ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 90 پیسے جبکہ پٹرول کی قیمت میں 19 روپے 95 پیسے اضافے کا فیصلہ کیاہے جس کے بعد پٹرول فی لیٹر کی قیمت 272 روپے 95 پیسے ہو گی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت اضافے کے بعد 273 روپے 40 پیسے ہو گی۔اسحاق ڈار کا کہناتھا کہ انٹر نیشنل مارکیٹ میں گزشتہ پندرہ روز کے دوران قیمتوں میں بہت اضافہ ہواہے ،تیل 16 جولائی کو 89.14 ڈالر سے بڑھ کر 97.39 ڈالر تک چلا گیاہے ۔کل ہم نے اوگرا کی ورکنگ کا ہر لحاظ سے جائزہ لیا ہے ،رات تین بجے تک مشاورت جاری رہی ، کوشش تھی کہ اگر کمی ممکن ہے تو کی جائے لیکن ہم آئی ایم ایف کے پروگرام میں بھی ہیں، اگر یاد ہو تو ماضی میں بھی یہ مسئلہ ہوا اور حکومت نے بین الاقوامی وعدوں کو پورا نہیں کیا ، ملکی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے یہ ضروری ہے کہ قیمتیں بڑھائی جائیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں