جو دوسروں سے رسید مانگتے تھے آج خود جعلی رسید بنارہے ہیں، عطا تارڑ

جو دوسروں سے رسید مانگتے تھے آج خود جعلی رسید بنارہے ہیں، عطا تارڑ

وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا ہے کہ جو دوسروں سے رسید مانگتے تھے آج خود جعلی رسید بنارہے ہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ جب آپ کے پاس جواب نہ ہوں تو حیلے بہانے سے پھر وقت لیتے ہیں، دوران سماعت مقدمات اعلیٰ عدالت منتقل نہیں کیے جاسکتے۔انہوں نے کہا کہ آپ جواب دینے کے بجائے دوسروں پر ڈالتے ہیں کہ یہ فلاں نے کیا، روز قوم کو گھنٹوں اخلاقیات پر لیکچر دیتے ہیں اور اپنے گھر کے یہ معاملات ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ آج عدالت میں کہا کہ مجھے گھر کے معاملات کا نہیں پتہ نہ توشہ خانہ کے تحائف کا پتہ ہے، بتائیں توشہ خانہ کے تحائف کہاں بیچے کتنے رقم حاصل کی تھی؟ انہوں نے کہا کہ کیسز میں تاخیر کےلیے اسٹے آرڈر لیا جارہا ہے، عدالت کے فیصلے کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کیا جاسکتا ہے۔ آج ملزم اور اس کے وکلاء کے پاس کسی سوال کا جواب نہ تھا۔عطا تارڑ نے کہا کہ جو دوسروں سے رسید مانگتے تھے آج خود جعلی رسید بنارہے ہیں، نواز شریف اپنی بیٹی کے ہمراہ روز عدالت میں پیش ہوتے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی کو توشہ خانہ کے تحائف کے بارے میں جواب دینا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں