Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

پاکستان کو بین الاقوامی کمیٹی برائے حقوق نسواں کی سربراہی مل گئی

اسلام آباد:

پاکستان کیلئے بڑا اعزاز، وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسانی فوزیہ وقار کو بین الاقوامی کمیٹی برائے حقوق نسواں کی چیئرپرسن نامزد کردیا گیا۔

ترجمان فوسپاہ کے مطابق او آئی سی امبڈسمین ایسوسی ایشن نے حقوق نسواں کی نئی کمیٹی قائم کردی ہے جس کی سربراہی پاکستان کو ملی ہے۔

او آئی سی امبڈسمین ایسوسی ایشن کے صدر مہمت اکاجار نے کمیٹی کی تشکیل کی منظوری دے دی  ہے جس میں بحرین، ترکیہ، آذر بائیجان سمیت دیگر ممالک کے نمائندے شامل ہیں۔

کمیٹی خواتین کو بااختیار بنانے اور تحفظ فراہم کرنے میں مدد کرے گی، ترجمان کے مطابق پاکستان میں بھی خواتین کو بااختیار بنانے میں مدد ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں