Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96
file photo

شہر قائد میں پہلی بار ایمبولینس کےلیے خصوصی لین فعال

وزارتِ بین الصوبائی رابطہ نے پاکستان ہاکی فیڈریشن (PHF) کے ازخود انتخابات کرانے کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ (PSB) قائمہ کمیٹی کی ہدایت پر خود انتخابات کرائے گا۔ یہ الیکشن تین رکنی آزاد الیکشن کمیشن کی نگرانی میں ہوں گے، جس میں چیئرمین اور دو ممبران پی ایس بی جبکہ ایک ممبر پی ایچ ایف نامزد کرے گا، اور اس عمل کی شفافیت کے لیے FIH اور AHF سے بھی نگرانی کی درخواست کی جائے گی۔ پی ایچ ایف کی جانب سے جمع کرائی گئی کلبوں کی فہرست کی تصدیق کے لیے اسکروٹنی کمیٹی تشکیل دی جائے گی جس میں پی ایس بی، صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن اور متعلقہ اسپورٹس آفس کے نمائندے شامل ہوں گے۔ نوٹیفکیشن کے بعد کمیٹی اپنا شیڈول جاری کرے گی جبکہ کلبوں اور ایسوسی ایشنز کی قانونی حیثیت کی جانچ کے معیار کی منظوری پی ایس بی صوبائی اسپورٹس بورڈز کے ساتھ مشاورت سے طے کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

2 + seventeen =