Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

اڈیالہ جیل الرٹ: حساس صورتحال پر خصوصی سکیورٹی پلان نافذ

ممکنہ خطرات اور امن و امان کی مجموعی صورتحال کے پیشِ نظر اڈیالہ جیل کی سکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق جیل کی حفاظت کے لیے خصوصی سکیورٹی پلان نافذ کردیا گیا ہے جو تاحال غیرمعینہ مدت تک جاری رہے گا۔ جیل آنے اور جانے والے راستوں پر پانچ اہم مقامات پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔

ذرائع کے مطابق ناکہ داہگل، گیٹ ون، گیٹ فائیو، فیکٹری ناکہ اور گورکھ پور کے مقامات پر اضافی اہلکار ڈیوٹی پر موجود ہیں۔ اہلکاروں کی ڈیوٹی دو شفٹوں میں بارہ، بارہ گھنٹے کے شیڈول کے تحت لگائی گئی ہے، جب کہ 12 تھانوں کے ایس ایچ اوز، خواتین پولیس افسران اور اہلکار بھی سکیورٹی ٹیم کا حصہ ہیں۔

سکیورٹی پلان کے تحت آر ایم پی فورس، پنجاب کانسٹیبلری اور مختلف تھانوں کے اہلکاروں سمیت مجموعی طور پر 700 سے زائد افسران و جوان فرائض سرانجام دیں گے۔ ڈیوٹی پر مامور فورس کو ربڑ بلٹس، ٹیئر گیس، ڈنڈے، شیلڈز اور اینٹی رائٹ آلات فراہم کردیے گئے ہیں۔

اڈیالہ جیل کے اطراف ٹریفک پولیس کے دس افسران و اہلکار بھی تعینات ہیں، جن کے ہمراہ لفٹر گاڑی بھی موجود رہے گی۔ اس کے علاوہ قیدی وینز بھی الرٹ رہیں گی جبکہ اڈیالہ گارڈ کی نفری کچہری ڈیوٹی کے بعد اسٹینڈ بائی پر رہے گی۔ مجموعی سکیورٹی انتظامات کی نگرانی ایس پی صدر انعم شیر خود کریں گی، اور 23 انسپکٹرز سمیت سات سو سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

4 × 4 =