بلوچستان کے ضلع کیچ میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا ہے جس میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ لیویز حکام کا کہنا ہے کہ کیچ کے علاقے میں سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا جس کی زد میں ایک گاڑی آگئی، دھماکے سے گاڑی میں سوار 7 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ لیویز حکام کے مطابق مرنے والوں میں یوسی چیئرمین اسحاق اور اُن کے ساتھی شامل ہیں جو ایک شادی میں شرکت کے بعد گھر واپس لوٹ رہے تھے۔ واقعے کے بعد لیویز اور سیکیورٹی حکام نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے جبکہ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلیے قریبی اسپتال منتقل کردیا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments