لیاری بہار کالونی میں چوکی کے باہر فائرنگ کے نتیجے میں رینجرز اہلکار لانس نائیک دلشاد شہید ہوگیا۔ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق بہار کالونی الفلاح چوکی کے باہر اسنیپ چیکنگ کے دوران مشتبہ موٹرسائیکل سوار افراد کو رکنے کا اشارہ کیا۔ترجمان رینجرز نے بتایاکہ رکنے کے اشارے پر ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے رینجرز اہلکار لانس نائیک دلشاد شہید ہوگیا۔
