ریلوے پولیس کے دیانتدار اور فرض شناس اہلکاروں نے مسافر کو لاکھوں روپے مالیت کے گمشدہ زیورات لوٹا کر ایمانداری کی مثال قائم کردی۔رپورٹ کے مطابق مسافر عمر مسکین فیملی کے ساتھ ٹرین تیزگام میں کراچی سے لاہور کیلئے سفر کر رہا تھا، لاہور ریلوے سٹیشن پر ٹرین بدلتے وقت اپنا بیگ ٹرین میں ہی بھول گیا۔ریلوے پولیس نے بیگ کو اپنی تحویل میں لے کر چیک کیا تو اس میں تقریباً پانچ لاکھ روپے مالیت کے دو تولہ زیورات اور دیگر قیمتی سامان موجود تھا۔ریلوے پولیس کی ہیلپ ڈیسک نے بیگ میں موجود سکول کی کتابوں کے ذریعے اصل مالک کا سراغ لگا کراسے بیگ کے بارے میں اطلاع دی۔مسافر کے پہنچنے پر بیگ مع زیورات اور دیگر سامان اس کے حوالے کردیا گیا، مسافر نے سامان وصول کرتے وقت ریلوے پولیس کی فرض شناسی اور ایمانداری پر تشکر کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments