خواجہ سرا نے سواریوں سے کرائے کے پیسے مانگنے پر رکشہ ڈرائیور کو قتل کر دیا، مقتول اور قاتل دونوں آپس میں رشتہ دار نکلے۔ تفصیلات کے مطابق رکشہ ڈرائیور کے قتل کا افسوسناک واقعہ وحدت کالونی کےعلاقے میں پیش آیا،پولیس کے مطابق رکشہ ڈرائیور نے خواتین سواریوں سے پیسے مانگنے سے منع کیا تھا،جس پر خواجہ سرا طیش میں آگیا اور رکشہ ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، خواجہ سرا کے تشدد سے غلام شبیر کی موت ہو گئی، علامہ اقبال ٹاؤن پولیس نے خواجہ سراعدنان کو گرفتار کرلیا جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردیاگیاابتدائی تفتیش میں خواجہ سرا نے جرم کا اعتراف بھی کرلیا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments