پیر کی حویلی میں کام کرنے والی 10 سالہ بچی جاں بحق

پیر کی حویلی میں کام کرنے والی 10 سالہ بچی جاں بحق

رانی پور میں پیر کی حویلی میں کام کرنے والی 10 سال کی بچی مبینہ تشدد سے جان کی بازی ہار گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق نوشہرو فیروز کے رہائش ندیم علی کی بیٹی کے جسم پر تشدد کے نشانات کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں واضح دیکھا جا سکتاہے کہ بچی کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں، مقامی پولیس اہلکاروں کا کہناہے کہ ہم نے ورثاءکے بیانات لیے ہیں بچی کے جسم پر تشدد کے نشانات نہیں ہیں، بچی کی والدہ کا کہناہے کہ ہم غریب ہیں اور ہماری بچی حویلی میں کام کرتی تھی ، فون پر بتایا گیا کہ بچی پیٹ میں درد کی وجہ سے انتقال کر گئی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں