نگران وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ پٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہے ، مہنگے داموں تیل خرید کر سستا فروخت نہیں کرسکتے۔ نگراں وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ نگران حکومت کی پہلے ترجیح معیشت کو بہتر کرنا ہے، کابینہ کو سرکاری اخراجات کو کم کرنا ہے، آئین اور قانون کے تحت نگران حکومت کی جو بھی ذمہ داریاں ہیں وہ پوری کریں گے، وفاقی کابینہ ملک میں آزادانہ، منصفانہ اور پُرامن انتخابات کے لیے پُرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ کابینہ اجلاس کے بعد چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات ہوئی، چیف الیکشن کمشنر نے ملاقات میں ہمیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے، الیکشن کے دن پہلا ووٹ نگران وزیراعظم اور پھر کابینہ کے ارکان ڈالیں گے۔ وزیر اطلاعات نے بتایا کہ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کابینہ کے ہر رکن سے اس کی وزارت کے بارے میں بریفنگ لی، وزیر اعظم کی ہدایت ہے کہ اخراجات کم کیے جائیں، کابینہ کے اجلاس میں معیشت کی بحالی کے لیے کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments