4 بچوں سمیت پاکستان سے بھاگ کر نیپال کے راستے بھارت جانے اور سچن مینا نامی ہندو نوجوان کے ساتھ شادی کرنے والی پاکستانی خاتون بھارت کے 2 ایس ایس بی اہلکاروں کی نوکری نگل گئی۔ سیما حیدر نامی یہ خاتون نیپال کے راستے بھارت میں غیرقانونی طور پر داخل ہوئی تھی۔وہ جس بس میں بیٹھ کر نیپال سے بھارت میں داخل ہوئی، اس بس کی تلاشی لینے والے اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔معطل ہونے والوں میں ایس ایس بی انسپکٹر سجیت کمار ورما اور ہیڈ کانسٹیبل چندر کمال کلیتا شامل ہیں جن کا تعلق ساشتر سیما بال (ایس ایس بی) کے 43ویں بٹالین سے تھا۔ سیما حیدر رواں سال 13مئی کو نیپال سے جس بس میں بیٹھ کر بھارت میں داخل ہوئی تھی، اس کی تلاشی سجیت اور چندر نے لی تھی۔سجیت اور چندر کی غفلت کی وجہ سے سیما بغیر چیکنگ کے بھارت میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گئی۔ وہ نیپال سے بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع سدھارتھ نگر میں داخل ہوئی اور طویل سفر کرتی ہوئی دارالحکومت نئی دہلی کے قریب واقع شہر نوائیڈا تک جاپہنچی جہاں اس کا آشنا سچن مینا مقیم تھا۔ایس ایس بی حکام کی طرف سے اہلکاروں کی معطلی پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments