ہنگو؛پولیس ٹریننگ کالج میں اہلکار نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی

ہنگو؛پولیس ٹریننگ کالج میں اہلکار نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی

پولیس ٹریننگ کالج میں اہلکار نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق ترجمان ٹریننگ سنٹر کا کہنا تھا کہ رائفل غلطی سے چلنے سے پولیس اہلکار کی موت واقع ہوئی ،واقعہ محض اتفاقی طور پر رونما ہوا ہے ۔دوسری جانب آئی جی پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمانڈنٹ کو عہدے سے ہٹا دیا اورآر پی او کوہاٹ کو تین دن میں واقعے کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ادائیگی کے بعد میت تدفین کیلئے آبائی علاقے روانہ کر دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں