مقامی اخبار جنگ نیوز نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیاہے کہ حکومت نے ملک بھر میں ہر طرح کے موبائل فونز آسان قسطوں پر دینے کے حوالے سے سفارشات طلب کر لی ہیں مقامی اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے گزشتہ روز وزارت انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی میں ڈائریکٹر جنرل ایم او آئی ٹی کی زیر صدارت اہم اجلاس میں تمام موبائل فون کمپنیوں کے نمائندوں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ حکومت آسان قسطوں پر موبائل فون دینے کے حوالے سے قانون سازی کرنا چاہتی ہے جس کے بعد پاکستان بھر کے شناختی کارڈ رکھنے والے تمام افراد کمپنیوں سے موبائل فون قسطوں کے ذریعے حاصل کر سکیں گے اور قسط ادا نہ کرنے یا ڈیفالٹر ہونے کی صورت میں موبائل فون صارف کا شناختی کارڈ یا پھر موبائل فون کی آئی ایم ای آئی کو بلاک کیا جائے گا، ذرائع نے بتایا ہے کہ اس حوالے سے سفارشات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے اور آئندہ چند روز میں تمام محکموں کو اعتماد میں لیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments