نگران وفاقی کابینہ کے اجلاس میں واپڈا ملازمین کی مفت بجلی کی سہولت ختم کرنے سے متعلق غور کیا گیا تاہم کوئی فیصلہ نہ کیا جا سکا۔نجی ٹی وی کے مطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیر صدارت نگران وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں بجلی بلوں میں ہوشربا اضافہ اور عوامی احتجاج سے متعلق معاملات بھی زیر غور آئے۔ نگران وزیراعظم سمیت شرکا کو بجلی بلوں کی تیاری، تقسیم سمیت اہم معاملات سے آگاہ کیا گیا۔ نگران کابینہ نے اس اہم نکتے پر بھی غور کیا کہ واپڈا، ڈسکوز ، جنکوز اور این ٹی ڈی سی ملازمین کو مفت بجلی کی سہولت ختم کر دی جائے تاہم متعلقہ وزارت اور افسران کی جانب سے مختلف آراء دی گئیں جس کے سبب اس تجویز پر کوئی فیصلہ نہ کیا جا سکا۔بتایا گیا ہے کہ بجلی بلوں میں ریلیف سے متعلق کابینہ کی جانب سے ہدایات جاری کی گئیں جن کے تحت طریقہ کار طے کیا جائے گا۔ کابینہ کی توانائی ڈویژن کو ریلیف سے متعلق طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت دی گئی۔نگران کابینہ نے اسلام آباد ایئرپورٹ کی آوٹ سورسنگ کا معاملہ سٹیئرنگ کمیٹی کے سپرد کر دیا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments