سویڈن میں ملعون عراقی شخص نے ایک بار پھر پاکستانی سفارتخانے کے سامنے قرآن مجید کو نذرآتش کر دیا

سویڈن میں ملعون عراقی شخص نے ایک بار پھر پاکستانی سفارتخانے کے سامنے قرآن مجید کو نذرآتش کر دیا

سویڈن میں ملعون عراقی شخص سلوان مومیکا نے ایک بار پھر پاکستانی سفارتخانے کے سامنے قرآن مجید کو نذرآتش کر دیا، جہاں اس بار ایک پاکستانی شہری نے کتاب اللہ کی بے حرمتی پر شدید احتجاج کیا اور آگے بڑھ کر ملعون کو اس ناپاک حرکت سے روکنے کی کوشش بھی کی۔ایکسپریس ٹربیون کے مطابق پاکستانی سفارت خانے کے سامنے ملعون عراقی شخص کی یہ حرکت ملک شہزا نامی پاکستانی شہری برداشت نہ کر سکے اور پکار کر اسے روکنے کی کوشش کی اور پھر اس کی طرف بڑھے تاہم وہ پولیس کے حفاظتی حصار میں تھا، چنانچہ پولیس اہلکاروں نے ملک شہزا کو پکڑ لیا اور ایک طرف لے گئے۔ملک شہزا نے وہاں سے روتے ہوئے ملعون کو مخاطب کیا اور کہا کہ ”مہربانی کرو، قرآن مجید کو مت جلاﺅ۔ تم جو کر رہے ہو، وہ اچھی بات نہیں ہے۔تمہاری اس حرکت کی وجہ سے مجھے نیند نہیں آتی۔ میری حاصل ہی میں بائی پاس سرجری ہوئی ہے۔ میری طبیعت بھی ٹھیک نہیں ہے۔ تم ایسا کیوں کر رہے ہو؟ پولیس اس کی اجازت کیوں دے رہی ہے؟“رپورٹ کے مطابق پولیس نے ملک شہزا کو خاموش کرا دیا اور وہاں سے دور لے گئے۔ ملک شہزا کے اس طرح غم و غصے کا اظہار کرنے کے بعد ملعون کو پولیس سکیورٹی میں گاڑی میں بٹھا کر دوسری جگہ لے گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں