ہسپتال چیک اپ کیلئے آنے والی حاملہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا

ہسپتال چیک اپ کیلئے آنے والی حاملہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا

نجی ہسپتال میں چیک اپ کیلئے آنے والی حاملہ خاتون کو ہسپتال سٹاف کی جانب سے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ٹنڈو محمد خان کے نجی ہسپتال میں حاملہ خاتون اپنے چیک اپ کے لیے آئی تھی جہاں اسے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، متاثرہ خاندان کا دعویٰ ہے کہ خاتون کو نشہ آور دوا دے کر وارڈ بوائے نے اس کے ساتھ زیادتی کی۔متاثرہ خاندان کی شکایت پر حکام نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہے اور واقعے کی تحقیقات کے لیے 6 رکنی کمیٹی بنا دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں