داتا گنج بخش علی ہجویریؒ کے سالانہ عرس کی تقریبات، 7 ستمبر کو مقامی عدالتوں میں چھٹی کا اعلان

داتا گنج بخش علی ہجویریؒ کے سالانہ عرس کی تقریبات، 7 ستمبر کو مقامی عدالتوں میں چھٹی کا اعلان

عظیم صوفی بزرگ حضرت داتا گنج بخش علی ہجویریؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر چھٹی کا اعلان کر دیا گیا۔نجی ٹی وی چینل عظیم صوفی بزرگ حضرت داتا گنج بخش علی ہجویریؒ کے عرس کی سالانہ تقریبات کا سلسلہ جاری ہے،اس موقع پرلاہور شہر میں 7 ستمبر کو عدالتیں بند رہیں گی،ہائیکورٹ کی پرنسپل سیٹ ،لاہور کی ماتحت عدالتوں میں عرس داتا دربار کی مقامی چھٹی ہوگی۔ عرس کے دوران قرأت، نعت خوانی اور سماع کی محفلیں عروج پر ہوں گی،صوفی بزرگ علی ہجویریؒ کے عرس پر لنگر کے انتظامات مکمل ہیں، دودھ کی سبیلیں بھی لگائی جارہی ہیں، مٹھائیوں اور دیگر اشیا کی دکانیں بھی سج گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں