آٹا سستا ہونے کا امکان، روسی گندم آنے سے کراچی میں قیمت کتنی گر جائے گی؟ امپورٹرز نے بتا دیا

آٹا سستا ہونے کا امکان، روسی گندم آنے سے کراچی میں قیمت کتنی گر جائے گی؟ امپورٹرز نے بتا دیا

روسی گندم منگوانے والے امپورٹرز نے کہا ہے کہ جیسے ہی گندم کراچی پہنچے گی تو ریٹ میں 15 سے 20 روپے فی کلو کمی آنے کا امکان ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے اچھی خبر آ گئی۔ روس سے گندم منگوانے والے امپورٹرز نے بتایا کہ روسی گندم جیسے ہی ملک میں پہنچے گی تو قیمت میں فوری کمی آنے کا امکان ہے۔ 15 ستمبر کو پہلا جہاز 60 ہزار میٹرک ٹن گندم لے کر کراچی پہنچے گا۔ دوسرا جہاز 25 ستمبر تک پہنچ جائے گا۔امپورٹرز کی جانب سے کہا گیا کہ تینوں جہازوں میں 60 ہزار میٹرک ٹن گندم موجود ہے۔ روسی گندم کی قیمت کراچی پہنچ کر 100 روپے میں پڑے گی۔ اس وقت اوپن مارکیٹ میں گندم 125 روپے ، آٹا 160 روپے کلو دستیاب ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں