سول جج عاصم حفیظ کو نوکری سے برخاست کرنے کی درخواست پر اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، چیف جسٹس عامر فاروق نے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے رضوانہ تشدد کیس میں سول جج عاصم حفیظ کو نوکری سے برخاست کرنے کی درخواست پر فیصلہ جاری کرتے ہوئے عدالتی معاونین مقرر کر دیئے۔بتایا گیا ہے کہ عدالتی معاونین میں فیصل صدیقی، زینب جنجوعہ اور مریم سلمان شامل ہیں۔ عدالت نے معاملے پر وزارت داخلہ ، چیف کمشنر اسلام آباد کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔
