آئی جی پنجاب کو بر ا بھلا کہنے والا پولیس کانسٹیبل شاہد جٹ نے لائسنس بنوا لیا ، تصویر وائرل

آئی جی پنجاب کو بر ا بھلا کہنے والا پولیس کانسٹیبل شاہد جٹ نے لائسنس بنوا لیا ، تصویر وائرل

کچھ عرصہ قبل سڑک پر موٹر سائیکل پر سوار ایک پولیس اہلکار نے سرعام اعلیٰ افسران کو نہ صرف بر ا بھلا کہا بلکہ قابل اعتراض الفاظوں کا استعمال بھی کی جس کی شناخت بعد میں شاہد جٹ کے نام سے ہوئی اور بتایا گیا کہ پولیس اہلکار کا دماغی توازن درست نہیں جس کیلئے وہ مینٹل ہسپتال میں زیر علاج بھی رہا لیکن لگتاہے کہ اب وہ ٹھیک ہو گیا اور ایک ذمہ دار شہری کی طرح لائسنس بنوانے پہنچ گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق پولیس کانسٹیبل کی ٹریفک پولیس کے دفتر میں لائسنس بنوانے کیلئے موجودگی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے ، وہ اپنے ٹریفک لائسنس کیلئے لائسنسگ سینٹر مال ون پر آئے ، اس موقع پر ان کا کہناتھا کہ اب قانون کا احترام کروں گا، موٹر سائیکل چلاتے ہوئے ہیلمٹ پہنوں گا ، بغیر لائسنس گاڑی ، موٹر سائیکل نہیں چلاﺅں گا۔یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو ئی تھی جس میں شاہد جٹ کا سامنا سڑک پر ایک یوٹیوبر سے ہوا اور ٹریفک اہلکار نے کانسٹیبل کا چالان کرنے سے بھی انکار کر دیا اور یوٹیوبر نے اسے روکنے کی کوشش کی لیکن وہ الجھتا رہا اور گالیاں دیتا رہا ۔ تاہم بعدازاں آئی جی پنجاب نے نوٹس لیا اور معلومات سامنے آئیں کہ اہلکار کو ایک آپریشن کے دوران سر پر چوٹ لگی تھی جس سے اس کی دماغی حالت بگڑ گئی تھی جو کہ زیر علاج تھا ۔ آئی جی پنجاب کی جانب سے شاہد جٹ کا علاج کروانے کا اعلان کیا گیا تھا جبکہ وہ خود ان سے ملنے بھی گئے اور خیریت دریافت کی تھی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں