بجلی کے بعد گیس چوروں کے خلاف بھی گھیرا تنگ

بجلی کے بعد گیس چوروں کے خلاف بھی گھیرا تنگ

بجلی کے بعد گیس چوروں کے خلاف بھی کارروئیوں کا آغاز کردیا گیا ہے ، سوئی ناردرن نے اسلام آباد اور ملحقہ علاقوں میں مقامی پولیس کے ہمراہ چھاپے تیز کردیے ہیں۔ترجمان سوئی ناردرن کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر آئی 14 اور ای 18 سے مزید 14 گیس کنکشن کاٹ کر گیس چوری اور غیر قانونی کمر شل استعمال میں ملوث شہریوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی شروع کردی گئی ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ عوام گیس چوری کی وارداتوں میں ملوث افراد کی نشاندہی کر نے کے لیے کال سینٹر 1199 یا ایس این جی پی ایل کے قریبی دفتر سے رابطہ کریں، گیس چوری کی اطلاع دینے والے شہریوں کے نام صیغہ راز میں رکھے جائیں گے۔انچارج اسلام آباد ریجن اظہر رشید شیخ کی طرف سے چھاپہ مار ٹیموں اور نگرانی پر مامور افسران کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ریجن میں آخری غیر قانونی کنکشن کاٹنے تک آپریشن جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔ترجمان سوئی نادرن کے مطابق شہری اور دیہی علاقوں میں آپریشن کے دوران یو ایف جی کی ٹیمیں لائن لاسز میں کمی لانے میں کامیاب ہوئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں