قومی ایئر لائن (پی آئی اے) میں مالی بحران سنگین ہوگیا ہے جس کے باعث ملازمین کو تاحال ماہ اگست کی تنخواہیں ادا نہیں کی جاسکیں۔ رپورٹ کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے پی آئی اے کے اکاؤنٹس منجمد کرنے کے بعد مالی بحران شدت اختیار کر گیا ہے ، مالی بحران شدید ہونے کے باعث پی آئی اے اپنی بنیادی ضروریات بھی پوری کرنے سے قاصر ہے۔ دوسری جانب قومی ایئر لائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مالی بحران سے متعلق حکومت کو آگاہ کردیا گیا تھا جس کے بعد حکومت کی جانب سے جلد فنڈز جاری کرنا کا وعدہ کیا گیا ہے، امید ہے کہ رواں ہفتے تمام ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کردی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments