حکومت پھر ناکام، آئی ایم ایف سے بجلی بلوں میں ریلیف کے معاملے پر کوئی پیش رفت نہ ہو سکی، مزید کیا مطالبے کر دیئے؟

آئی ایم ایف سے بجلی بلوں میں ریلیف کے معاملے پر کوئی پیش رفت نہ ہو سکی، مزید کیا مطالبے کر دیئے؟

آئی ایم ایف سے بجلی بلوں میں ریلیف کے معاملے پر جاری بات چیت کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا، حکومت کی کوششیں ناکام ہو گئیں۔نجی ٹی وی کے مطابق آئی ایم ایف نے بجلی بلوں پر ریلیف کے معاملے پر بات چیت کے دوران وفاقی حکومت سے مزید مطالبے کر دیئے، آئی ایم ایف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بجلی خود پیدا کرنیوالی صنعتوں کو دی گئی مراعات واپس لی جائیں اور ان کو دی جانیوالی گیس کے نرخوں میں فوری اضافہ کیا جائے، گیس نرخوں میں اضافہ جولائی 2023 سے نافذ کیا جائے۔ رعایتی ٹیرف ختم کر کے نرخوں میں اضافے کا پلان فراہم کیا جائےآئی ایم ایف کا مطالبہ ہے کہ صارفین کو ریلیف دینے کیلئے پاور سیکٹر کا نظام درست کیا جائے۔ لائن لاسز اور بجلی چوری پر قابو پایا جائے۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی بہتر بنائی جائے۔وزارت خزانہ ذرائع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ریلیف کے اعلان کیلئے آئی ایم ایف کی شرائط پر عملدرآمد کیلئے وقت مانگ لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں