فیصل آباد میں جی سی یونیورسٹی کی طالبہ سے ملزم نے شادی کے بہانے بنا کر زیادتی کر ڈالی، طالبہ نے ایف آئی آر درج کروا دی جس پر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق متاثرہ لڑکی جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میں ایم فل کی طالبہ ہے، ملزم ساجد 5 سالہ سے لڑکی سے ٹیلی فون رابطے میں تھا اور طالبہ پر شادی کیلئے دباؤ ڈال رہا تھا۔ گزشتہ روز نجی ہوٹل میں لے گیا اور کمرے میں بند کر کے بہانے بنا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ملزم نے زنا بالجبر کی ویڈیو اور نازیبا تصاویر بھی بنا لیں اور وائرل کرنے کی دھمکی دے کر 2 لاکھ بھی طلب کئے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments