الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیلنج

الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیلنج

الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کی تاریخ دینے کے اختیار کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیلنج کرد یاگیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کی تاریخ دینے کے اختیار کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیلنج کرد یاگیا،جوڈیشل ایکٹوزیم پینل نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کی،دائر درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایاگیا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیاگیا کہ آئین کے تحت الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار صدر پاکستان کے پاس ہے،سیکشن 57میں ترمیم کرکے تاریخ کااختیار الیکشن کمیشن کو دے دیا گیا، الیکشن ایکٹ سیکشن 57میں ترمیم آرٹیکل 58،48 اور 107سے متصادم ہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا غیر آئینی قرار دے ، آئین کے تحت اسمبلی کی مدت 5برس ہے،الیکشن کی تاخیر کی نیت سے اسمبلی پہلے تحلیل کا اقدام غیرآئینی قراردیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں