لاہور میں بارش کے بعد کئی علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہو کر رہ گئی۔ لیسکو ترجمان کا کہنا ہے کہ 102 فیڈرز بند ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق لاہور اور گردونواح کو بجلی سپلائی کرنے کے ذمہ دار ادارے لیسکو کے ترجمان نے مزید بتایا کہ بارش رکتے ہی بجلی کی بحالی کا کام شروع کر دیا جائے گا۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بارش کا سلسلہ 2 روز جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔ لاہور میں اب تک سب سے زیادہ بارش ایئر پورٹ پر 152 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے ،گلبرگ میں 137 ، تاجپورہ میں 152 ، نشتر ٹاﺅ میں 136 ،پانی والا تالاب میں 41 ، گلش راوی میں 149 ، جوہر ٹاﺅن میں آخری اطلاعات تک 112 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
