جاں بحق ،1 زخمی
Sep 20, 2023 | 10:38 AM
سعودی عرب میں ٹریفک حادثہ، اوکاڑہ کے ایک ہی خاندان کے 4نوجوان جاں بحق ،1 زخمی
اوکاڑہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب میں ٹریفک حادثے میں اوکاڑہ کے ایک ہی خاندان کے 4نوجوان جاں بحق جبکہ1 زخمی ہو گیا۔نجی ٹی وی چینل” کے مطابق گاڑی کا ٹائر برسٹ ہوا تو پیچھے سے آتا تیز رفتار ٹرک گاڑی پر چڑھ گیا،جاں بحق افراد میں 2سگے بھائی اور 2کزن شامل ہیں، اطلاع ملنے پر گھر میں کہرام مچ گیا۔ایک ہی خاندان کے 4 نوجوان جاں بحق ہونے پر گاؤں بھر میں سوگ کا ساں ہے،ورثاء نے حکومت سے میتیں جلد پاکستان منتقل کرنے کا مطالبہ کر دیا،خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ پانچوں نوجوان عمرے کیلئے ریاض جا رہے تھے ۔l