لانگ مارچ توڑپھوڑ کیس ؛چیئرمین پی ٹی آئی اور شیخ رشید کو عدالت پیش کرنے کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے لانگ مارچ توڑپھوڑ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شیخ رشید کو عدالت پیش کرنے کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شیخ رشید کیخلاف لانگ مارچ توڑپھوڑ کیس ایڈیشنل سیشن جج صہیب بلال کی عدالت میں پی ٹی آئی وکیل نعم پنجوتھا پیش ہوئے،پی ٹی آئی وکیل نعیم پنجوتھا نے عدالت پروڈکشن کی 2 درخواستیں دائر کردیں۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی گرفتار اور شیخ رشید اغوا ہیں، عدالت پیش کرنے کا حکم دیا جائے ،سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل سے رپورٹ مانگی تو سکیورٹی خدشات کا بہانہ بن جائے گا، ملک میں جر پریس کانفرنس کرے اس کو چھوڑ دیاجاتا ہے،شیخ رشید کی پریس کانفرنس نہیں آئی جس کے باعث منظر عام پر نہیں آئے، صداقت علی عباسی کا بھی کوئی اتا پتہ نہیں ہے،عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی اور شیخ رشید کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں