شہباز شریف کی لاہور میں مریم نواز سے اہم ملاقات

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور مریم نواز کی لاہور میں ملاقات ہوئی۔چیف آرگنائزر مسلم لیگ (ن) مریم نواز ملاقات کیلئے شہباز شریف کی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن پہنچیں، دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں ملکی سیاسی معاملات پر گفتگو کی گئی۔دوسری جانب مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے سابق سیکریٹری داخلہ عبداللّٰہ سنبل کے گھر پہنچ کر ان کے انتقال پر مرحوم کے والد اور اہل خانہ سے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، فاتحہ خوانی کی۔شہباز شریف نے کہا کہ عبداللّٰہ خان سنبل ایک با وقار، پڑھے لکھے اور باصلاحیت افسر تھے۔ انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی۔

https://x.com/pmln_org/status/1704525458979651713?s=20

اپنا تبصرہ بھیجیں