پشاور: ایم ڈی کیٹ امتحانات میں بلیو ٹوتھ سے نقل کرنے پر 3 طالبات پر مقدمہ درج

ایم ڈی کیٹ امتحانات میں بلیو ٹوتھ سے نقل کرنے پر 3 طالبات پر بھی مقدمہ درج کرلیا گیا،پشاور پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کہ نقل کے درج کیے گئے مقدمات میں 3 طالبات کے نام بھی شامل ہیں۔پشاور پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ مقدمہ ڈائریکٹر ایٹا یاسر عمران کی مدعیت میں تھانہ فقیر آباد میں درج کیا گیا۔یادرہے کہ خیبر پختونخوا میں محکمۂ اعلیٰ تعلیم نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کا پرچہ آؤٹ کرانے کا منصوبہ ناکام بنا یاتھا۔اس حوالے سے سیکرٹری اعلیٰ تعلیم کا کہنا ہے کہ بلیو ٹوتھ ڈیوائس سے نقل کرنے والے درجنوں امیدواروں کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں