حبیب آباد گورئمنٹ پرائمری سکول بارش کے باعث پانی میں ڈوب گیا بارش کے پانی کی وجہ سے طلبہ کی تعلیم متاثر انتظامیہ خاموش .
حبیب آباد وسطی چکنمبر 20میں بوائز پرائمری سکول میں 2 فٹ بارش کا پانی جمع ہوگیا 3 دن گزر جانے کے باوجود پانی نہیں نکل سکا بارش کا پانی کلاس رومز میں داخل ہونے سے سکول کے بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا سکول میں بارش کا پانی ہونے کے باعث تعلیم متاثر ہونے لگی بچے کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہو گے سیکڑوں طلباء کا مستقبل داؤ پر لگ گیا سکول کے بچوں اور اساتذہ نے ڈی سی قصور اور محکمہ ایجوکیشن کے افسران سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
چوہدری محمد اویس نمائندہ سٹار ایشیا نیوز حبیب آباد
