انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کو دہشت گردی اور بغاوت پر اکسانے کے الزام میں صحافی صابر شاکر اور معید پیرزادہ کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے صابر شاکر اور معید پیرزادہ کے دائمی وارنٹ جاری کیے،عدالت نے حکم دیا کہ اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کے باوجود صابر شاکر اور معید پیرزادہ عدالت سے مسلسل غیر حاضر رہے، کہیں بھی نظر آنے پر پولیس، صابر شاکر اور معید پیرزادہ کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرے۔واضح رہے کہ رواں سال جون میں اسلام آباد پولیس نے بیرون ملک مقیم اینکرپرسن صابر شاکر، معید پیرزادہ اور سید اکبر حسین کے خلاف 9 مئی کو پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں فوجی تنصیبات پر حملے کے لیے ’بغاوت کو ہوا دینے‘ اور لوگوں کو اکسانے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔
