نواز شریف نے وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کرا لی

مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کرا لی۔ نجی ٹی وی چینل” کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف 21اکتوبر کو لندن سے ابوظہبی انٹرنیشنل ایئرپورٹ لینڈ کریں گے،21اکتوبر کو نوازشریف ابوظہبی سے لاہور کیلئے روانہ ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی نجی ایئر لائن کی پرواز 243کی ایڈوانس بکنگ کرا لی گئی،نجی ایئرلائن کی پرواز علامہ اقبال ایئرپورٹ پر شام 6بجکر 25منٹ پر لینڈ کرے گی، نوازشریف کیلئے بکنگ نجی ایئر لائن کی بزنس کلاس میں کرائی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں