Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

تحریک انصاف کے رکن اسمبلی چوہدری مقبول کی رکنیت ختم کر دی گئی

آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں تحریک انصاف کے رکن اسمبلی چوہدری مقبول کی رکنیت ختم کر دی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق مظفر آباد میں الیکشن ٹربیونل میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چوہدری اسماعیل گجر نے دھاندلی سے متعلق درخواست دائر کی تھی، الیکشن ٹربیونل نے دھاندلی ثابت ہونے پر الیکشن کالعدم قرار دیا۔ فیصلہ الیکشن ٹربیونل کے جج چوہدری منیر نے سنایا جس میں تحریک انصاف کے رکن اسمبلی چوہدری مقبول کی رکنیت ختم کر دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں