سنگین مالی مسائل کے باعث پی آئی اے کا کینیڈا فضائی آپریشن بھی بند ہونے کا خدشہ ہے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق لاکھوں ڈالرز کی عدم ادائیگی پر پی آئی اے پروازوں کی گراؤنڈہینڈلنگ سروسز بند کردی گئیں،سوئس پورٹ نامی کمپنی کی جانب سے سروسز فراہمی بند کرنے کا مراسلہ جاری کردیا گیا۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 2لاکھ 48ہزار ڈالرز کی فوری ادائیگی کی جائے جبکہ آئندہ سروسز کیلئے ایک لاکھ ڈالر ایڈوانس بھی جمع کروائے جائیں،مراسلے میں یہ بھی کہا گیا کہ دونوں کمپنیوں کے مابین معاہدے کی متعلقہ شرائط کے تحت سروسز بند کی جا رہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments