Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

کراچی والوں کے لیے بجلی ایک مرتبہ پھر مہنگی

کراچی والوں کے لیے بجلی کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کردیا گیا ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی چار روپے 45 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔ نیپرا نے کے الیکٹرک کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ کی قیمت میں اضافے کی منظوری دی۔نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک صارفین سے اضافی وصولیاں اکتوبر اور نومبر 2023ء کے بلوں میں کی جائیں گے، کے الیکٹرک کیلئے 1.49 روپے سے 4.45 روپے تک فی یونٹ بجلی مہنگی کی گئی ہے۔ نیپرا کی منظوری کے فوری بعد وفاقی حکومت نے بھی کے الیکٹرک صارفین کیلیے بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں