تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ ڈالر سستا ہو گیا مگر مہنگائی میں مسلسل اضافہ جاری ہے، معاملہ سمجھ سے باہر ہے۔نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف نے اپنا بوریا بستر باندھ لیا، پہلے کہتے تھے مجھے کیوں نکالا، اب کہہ رہے ہیں کہ مجھے کیوں بلایا۔ ان لوگوں نے 40 سال میں ملک کو برباد کیا۔واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف 21 اکتوبر کو وطن واپس لوٹ رہے ہیں، انہوں نے واپسی کا ٹکٹ بھی بک کروا لیا۔ ان کے بھائی شہباز شریف کہتے ہیں کہ نوازشریف واپس آ کر قانون کا سامنا کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ یہ سوال بار بار مت پوچھیں کہ نوازشریف آ رہے ہیں یا نہیں، وہ 21 اکتوبر کا وطن آئیں گے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments