Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

ورلڈ کپ میچز کے دوران بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی اور کرکٹ سٹیڈیم کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی

آئی سی سی ورلڈ کپ میچز کے دوران بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی اور کرکٹ سٹیڈیم کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی پر سکیورٹی سخت کر دی گئی۔نجی ٹی وی کےمطابق بھارتی پولیس کو نریندرا مودی اور احمد آباد سٹیڈیم دھماکے سے اڑانے کی دھمکی موصول ہوئی جو ای میل کے ذریعے دی گئی۔ دہشت گرد گروپ نے 500 کروڑ روپے دینے اور گینگسٹر روی بشنوئی کی رہائی کا مطالبہ کیا اور دوسری صورت میں دھمکی پر عمل درآمد کا کہہ دیا۔دہشت گرد گروپ کی ای میل میں کہا گیا ہے کہ کرکٹ سٹیڈیم پر حملے کیلئے کارندے تعینات کر دیئے ہیں۔ بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ دھمکی آمیز ای میل کی تحقیقات کر رہے ہیں،دہشت گرد گروہ کی ای میل نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے ہمیں بھجوا دی ہے۔سکیورٹی اداروں نے دھمکی کے بعد وزیراعظم مودی اور کرکٹ سٹیڈیم کی نگرانی سخت کر دی۔یہ امر قابل ذکر ہےکہ احمد آباد کرکٹ سٹیڈیم میں کل (8 اکتوبر) کو بھارت اور آسٹریلیا کا میچ شیڈول ہے اور اسی سٹیڈیم میں 14 اکتوبر کو پاکستان اور بھارت کا ہائی وولٹیج مقابلہ منعقد ہونا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں