Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

خواجہ سرا کو مردوں کو انکار مہنگا پڑگیا، گولیاں ماردی گئیں

گوجرانوالہ میں خواجہ سراءکو فنکشن میں جانے سے انکار پر گولی مار دی گئی۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق مونا نامی خواجہ سراءکے پاس کچھ موٹرسائیکل سوار ملزمان آئے اور اسے اپنے ساتھ چلنے کو کہا۔ خواجہ سراءکے انکار کرنے پر ملزمان نے فائرنگ کرکے اسے شدید زخمی کر دیا۔رپورٹ کے مطابق خواجہ سراءکی ٹانگوں اور ایک بازو میں گولیاں لگیں۔ اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ خواجہ سراءنے پولیس کو بتایا کہ ملزمان اسے زبردستی اپنے فنکشن پر ڈانس کے لیے لیجانا چاہتے تھے اور انکار پر انہوں نے فائرنگ کر دی اور فرار ہو گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

17 + 10 =