نیدر لینڈز کو شکست دینے کے بعد قومی ٹیم کا ہوٹل میں جشن، ویڈیو دیکھیں

ورلڈ کپ میں گزشتہ روز نیدرلینڈز کے خلاف جیت کے بعد ہوٹل میں پاکستان ٹیم کا شاندار استقبال کیا گیا۔حیدر آباد دکن کے مقامی ہوٹل میں سٹاف نے پاکستانی کرکٹرز کو ویلکم کیا۔ہوٹل سٹاف نے کوریڈور میں کھڑے ہو کر پاکستان ٹیم کے لیے تالیاں بجائیں۔ہوٹل کے باہر بھی فینز پاکستان ٹیم سے اظہار محبت کے لیے جمع ہوئے۔پاکستانی کھلاڑیوں نے ہوٹل میں باولنگ کوچ مورنی مورکل کی سالگرہ منائی اور کیک بھی کاٹا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے نیدرلینڈز کو 81 رنز سے شکست دی تھی۔نیدرلینڈز کی ٹیم 287 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 205 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی، یوں قومی ٹیم نے پہلے میچ میں 81 رنز سے فتح اپنے نام کر لی تھی۔

https://x.com/TheRealPCB/status/1710596953137172633?s=20

اپنا تبصرہ بھیجیں