Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

مئی 9 واقعات کے ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ اور روڈ بلاک کرنے کے مقدمے میں 36 ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی ہے۔انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کے جج ارشد جاوید نے 9 مئی کو قصور الہ آباد میں جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے پر سماعت کی، عدالت نے 36 ملزمان کی عبوری ضمانت میں 30 اکتوبرتک توسیع کر دی۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو آخری موقع دیتے ہوئے تفتیش مکمل کرنے کا حکم دیا۔ جج ارشد جاوید نے کہا کہ جو ملزمان شامل تفتیش نہیں ہوئے وہ آئندہ تاریخ سے پہلے شامل تفتیش ہو جائیں، جو ملزمان شامل تفتیش ہو چکے ان کی رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے، ملزمان کے خلاف الہ آباد قصور میں مقدمہ درج ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

15 + 12 =