Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

حماس کے اسرائیل پر حملے کے حوالے سے ایران کا رد عمل بھی سامنے آگیا

ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے اسرائیل پر حملے فلسطینیوں کے پُراعتماد ہونے کا مظہر ہیں۔ترجمان ایرانی وزارت خارجہ ناصر کنعانی نے کہا کہ حماس کے حملے اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کے بڑھتے اعتماد کا ثبوت ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ حماس آپریشن میں سرپرائز اور دیگر مشترکہ طریقے استعمال کیے گئے۔ناصر کنعانی نے مزید کہا کہ حماس آپریشن کا طریقہ کار قابضین کے خلاف فلسطینی عوام کے اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔دوسری طرف ترجمان عراقی حکومت نے کہا کہ فلسطینیوں کا اسرائیل کے خلاف آپریشن مسلسل قبضے کا قدرتی ردعمل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی کارروائی صیہونی قابض انتظامیہ کے دہائیوں کے جبر کا فطری نتیجہ ہے۔ترجمان عراقی حکومت نے مزید کہا کہ فلسطینی علاقوں میں کشیدگی سے خطے کا استحکام بھی متاثر ہوسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں