Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

ایشین گیمز میں پاکستان کا شرمناک سفر اختتام پذیر ہوگیا

19 ویں ایشین گیمز میں پاکستان کا شرمناک سفر ختم ہوگیا، پاکستانی ایتھلیٹ صرف تین میڈل جیت سکے۔ایونٹ میں پاکستان کے 190 ایتھلیٹ 24 مختلف کھیلوں میں شریک ہوئے تھے۔جن میں سے صرف 3 ایتھلیٹ میڈل جیتنے میں کامیاب ہوئے، کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی گولڈ میڈل حاصل نہیں کرسکا، کرکٹ اور ہاکی کے مقابلوں میں بھی پاکستان کی مایوس کن کارکردگی رہی، ہاکی ٹیم پہلی بار ایشین گیمز کے سیمی فائنل تک پہنچنے میں بھی ناکام رہی۔ دوسری جانب فیورٹ تصور کی جانے والی کرکٹ ٹیم بھی کوئی میڈل نہ جیت سکی۔ ارشد ندیم انجری کی وجہ سے جیولن تھرو سے دستبردار ہوگئے تھے، جس کی وجہ سے ایک ممکنہ میڈل نہ مل سکا۔ٹیم اسکواش میں شاندار کارکردگی رہی تاہم انفرادی اسکواش میں ناکامی کا سامنا رہا، پاکستان کے رنر اور سوئمر اکثر مقابلوں میں آخری نمبر پر ہی آئے۔ پاکستان کے تیز ترین ایتھلیٹ شجر عباس اور تامین خان ہیٹس سے آگے نہ جاسکے۔تائیکوانڈو ،کراٹے، ریسلنگ اور ویٹ لفٹنگ میں بھی پاکستانی ایتھلیٹ میڈل نہ لاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں