ترک اداکار براق ازچویت پاکستان پہنچ گئے

سلطنتِ عثمانیہ پر بننے والی تاریخی ترک سیریز ارطغرل غازی کے سیکوئل کورولوس عثمان میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ترک اداکار براق ازچویت پاکستان پہنچ گئے۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ترک اداکار نے اسٹوری شیئر کرتے ہوئے پاکستان روانگی سے متعلق آگاہ کیا۔ تاہم سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو کلپ سے معلوم ہوتا ہے کہ ترک اداکار براق ازچویت کراچی پہنچ چکے ہیں۔ خیال رہے کہ انہوں نے کچھ عرصہ قبل اپنی پاکستان آمد سے متعلق اپنے مداحوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے آگاہ کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں