Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

گیس سلنڈر کا زور دار دھماکہ، گھر کی چھت اڑ گئی، خاتون سمیت 2 افراد بری طرح جھلس گئے

خانپور میں گیس سلنڈر دھماکے سے گھر کی چھت اڑ گئی، حادثے میں خاتون سمیت 2 افراد بری طرح جھلس گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق خانپور میں واقع گھر میں خاتون خانہ کچن میں مصروف تھی کہ اچانک گیس سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ گھر کی چھت اڑ گئی۔ حادثے میں خاتون خانہ شدید زخمی ہو گئی جبکہ گھر میں موجود 70 سالہ خادم حسین بھی بری طرح جھلس گیا۔زخمی خاتون کی شناخت 40 سالہ عشرت بی بی کے نام سے ہوئی۔ اہل محلہ نے ریسکیو کو اطلاع کی جنہوں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

14 + 17 =