ورلڈ کپ کے اہم میچ میں سری لنکا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق سری لنکا کی پاکستان کے خلاف پہلی وکٹ محض 5 رنز پر گر گئی۔ کشل پریرا بغیر کوئی رن بنائے حسن علی کی گیند پر آوٹ ہو گئے، ان کا کیچ محمد رضوان نے پکڑا۔کریز پر پاتھم نسانکا اور کوسل مینڈس موجود ہیں ، 9اوورز کے اختتام پر آئی لینڈر زنے 53 رنز بنا لئے۔قومی ٹیم میں کپتان بابر اعظم، امام الحق، محمد رضوان، شاداب خان، محمد نواز،عبداللہ شفیق، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف ،سعود شکیل اور افتخار احمدشامل ہیں۔
