پی ٹی آئی سے انتخابی نشان واپس لینے اور چیئرمین پی ٹی آئی کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت آج ہوگی۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق الیکشن کمیشن پی ٹی آئی سے متعلق مقدمات کی سماعت کرے گا، نگران وفاقی کابینہ کے ارکان کو ہٹانے کی درخواست پر بھی الیکشن کمیشن میں سماعت ہوگی، فواد حسن فواد، احد چیمہ، پرنسل سیکرٹری توقیر شاہ کے خلاف سماعت الیکشن کمیشن کرے گا۔
