لاہور ، راولپنڈی سمیت پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے 11 ویں جماعت کے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق راولپنڈی بورڈ کی جانب سے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے سالانہ امتحانات 2023 میں 27896 امیدواران کامیاب ہوئے ہیں جبکہ 35848 امیدوار فیل ہو گئے۔ طلبا کی شرح کامیابی 33.9 ، طالبات کی شرح کامیابی 50.74 فیصد رہی ۔ سالانہ امتحانات میں مجموعی کامیابی کا تناسب 43.66 فیصد رہا۔ دریں اثنا لاہور بورڈ کے علاوہ ڈیرہ غازی خان، سرگودھا، ساہیوال، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور اور گوجرانوالہ بورڈز نے بھی 11 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کیا ہے۔
